• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کو پھلنے پھولنے کیلئے ایندھن کے نرخ فوری کم کئے جائیں، الطاف شکور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہاہے کہ صنعتوں کو زندہ رہنے اور معیشت کو پھلنے پھولنے کے لیے ایندھن کے نرخوں میں فوری کمی کی جائے،حکومت صنعتوں کے مسائل کے حل کے لیے متبادل حل تلاش کرے۔ خاص طور پر کراچی شہر میں جہاں کی صورتحال سنگین حد تک ابتر ہے، ملک میں بے روزگاری پہلے ہی خطرناک حد تک زیادہ ہے اور قوم صرف کچھ نجی آئی پی پیز کو خوش کرنے کے لیے صنعتوں کی بندش کی متحمل نہیں ہو سکتی،صنعتی انجمنیں کراچی کی دم توڑتی صنعت کو بچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، حکومت نجی آئی پی پیز سے ٹیرف میں کمی کے لیے مذاکرات کرنے کی بجائے بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے،حکومت آئی پی پیز سے بجلی کا پورا لوڈ، ادائیگیوں کے مطابق حاصل کرے اور یہ اضافی بجلی گھریلو اور صنعتی صارفین کو کم نرخوں پر دے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید