• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصر اللہ کی المناک شہادت پر عالم اسلام سوگوار ہے، علماء کا اظہار مذمت

کراچی (پ ر)سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت پر عالم اسلام سوگوار اور افسردہ ہے ،مسلمانان عالم حزب اللہ کے اراکین سے یکجہتی کا اظہار اور اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، امریکااس واقعہ کے پیچھے کھڑا ہے ،وہ مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے ،ان خیالات کا اظہارعلامہ حسن ظفر نقوی،علامہ صادق عباس عابدی ،جعفریہ فاؤنڈیشن کے صدرعباس بادامی،سید لخت حسنین زیدی ،مولانا در الحسنین اور علامہ صادق جعفری نے اپنے مزمتی بیانات میں کیا ،ان رہنماؤں نے شہید کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی اور ظلم سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی نابودی کیلئےدعا کی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید