• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر کھیل کود کے دوران گاڑی میں بند ہوکر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، ایک کی حالت غیر ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں کھیل کود کے دوران گاڑی میں بند ہوکر دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک کی حالت غیر ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19میں واقع منیرآرکیڈ سوسائٹی میں اتوار کودو بچے کھیلنے کے دوران گاڑی میں جا بیٹھے، گاڑی لاک ہوجانے کی وجہ سے بچوں کا دم گُھٹا اور ایک بچہ رؤف ولد حشر علی عمر 3 سالہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 سالہ حسان ولد حشر علی بیہوش ہو گیا ،پولیس نےاطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید