• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصر اللّٰہ کی شہادت عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان، شیعہ علماء کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور اُن کے خاندان کی بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید مظلومین فلسطین کی ایک توانا آواز تھے ،انہوں نے تحریک آزادی فلسطین کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا،تاہم ان واقعات سے مزاحمت کا محاذ کمزور نہیں ہوگا بلکہ یہ مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا، اسرائیلی مظالم،بربریت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی عدالتیں اور اقوام متحدہ ایکشن لیں، اسرائیل فلسطین میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید