کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پی آئی اے کی پرواز پی کے 536نے کراچی سے سکھر جانے والے 2مسافروں کو کراچی میں ہی چھوڑ دیا ،جےیوآئی کے انٹرپارٹی چیف الیکشن کمشنر مولانا عطاء الحق درویش، معاون الیکشن کمشنر مفتی ناصرمحمود کراچی سے سکھر جارہے تھے کہ انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ، مولانا عطاء الحق درویش کے مطابق ہمیں پی آئی اے حکام نے کہا کہ جہاز میں مسافروں کی گنجائش کم تھی اوورلوڈ کے باعث آپ کو لیکر نہیں جاسکتے۔