• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا گئی، 2 افراد موقع پرجاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جیل چورنگی پل سے نیچے اترتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا ،تاہم حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید