• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیم 33 الاظہر گارڈ ن کے قریب دودھ کی دکان پر گیس سلنڈر دھماکہ سے آگ لگ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل تھانہ کی حدود اسکیم 33 الاظہر گارڈن کے قریب واقع دودھ کی دکان پر اتوار کو دھماکہ کے بعدآگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا،پولیس کاکہنا ہے کہ دودھ کی دکان پر دودھ گرم کرنے کے دوران گیس سلنڈر میں لیکیج کے باعث دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی و نقصان نہیں ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید