• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے، تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار ڈاکٹر جاں بحق، ساتھی زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ڈاکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے فٹبال چوک کے قریب تیز رفتار ٹریلرکی ٹکر سے سے کارمیں سوار ڈاکٹرعمیر احمد ولد یعقوب احمد جاں بحق اور زین ولد شاہد محمود زخمی ہوگیا، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا،متوفی ڈاکٹر بلدیہ سیکٹر4Cکے رہائشی تھا اور ماڑی پور میں قائم اپنے خیراتی اسپتال میں مریضوں کے معائینے کے لئے آئے تھے،حادثہ کا ذمہ ڈرائیور ٹریلر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،سپر ہائی وے پر حیدر آباد سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 36سالہ منیر بخش ولد بخش احمد جاں بحق ہوگیا، کورنگی بلال کالونی چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22سالہ خدا بخش ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگیا،شیر شاہ تھانہ کے قریب تیر رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہگیر زخمی ہوگیا،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا، اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے2 کم عمر لڑکے سمیت 3 افرادزخمی ہو گئے،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ، شناخت نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید