• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو درگزر اور بھلائی کرنے کا حکم دیا، حسن محی الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہےکہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کو درگزر کرنے اور بھلائی کرنے کا حکم دیا ہے، آپ ﷺ کو یہ ہدایت کی گئی کہ ظلم کرنے والوں کو معاف کریں، قطع تعلق کرنے والوں کے ساتھ صلہ رحمی کریں، لوگوں کی غلطیوں کو درگزر کریں اور انہیں اچھے انداز سے سمجھائیں۔ اگر کوئی ترش کلام کرے تو اسے نظر انداز کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انو بھا ئی پارک میں منعقد سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میلاد کانفرنس میں مختلف مسالک و مذاہب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ صالحین اور محسنین کی نشانیاں یہ ہیں کہ وہ لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ غصہ انسانی طبیعت کا حصہ ہے لیکن یہ ایک منفی رویہ ہے جو انسانی کردار کے ساتھ اس کی صحت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ اپنی زبانوں کو شیریں بنائیں تاکہ آپ کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں محبت اور امن کا پیغام پہنچائیں اور اپنی زندگی کو اخلاق حسنہ سے مزین کریںکانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے سربراہ قاضی زاہد حسین، صدر منہاج القرآن کراچی مسعود احمد عثمانی، نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی، ڈآکٹر صابر ابو مریم، ہندو رہنما مہاراجہ وجے گوسوامی، رائٹ ریورنڈ بشپ نذیر عالم، سردار گومن سنگھ، سردار مدن سنگھ، ماہراج وجے گوسوان اور دیگر موجود تھے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید