• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حسن نصر اللّٰہ عالم اسلام کا فخر تھے، ایم ڈبلیو ایم کے تحت ریلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )حزب اللہ کے سربراہ مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مذہبی جماعتوں نے بعنوان حامیان فلسطین ریلی نمائش چورنگی سے امریکی سفارت خانے تک نکالی اور دھرنا دیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کی،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔آج عالم اسلام ایک عظیم مجاہد سے محروم ہوگیا۔وہ عالم اسلام کا فخر۔فلسطین کے دفاع کے لیے حسن نصر اللہ صف اول میں کھڑے تھے۔امریکا و اسرائیل عالمی دہشت گرد، پاکستانی عوام حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔ ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔عالمی ادارے بے حس ہیں۔عالم اسلام متحد ہوکر خطہ سے امریکی و اسرائیلی مداخلت کو ختم کروائے۔۔شہید حسن نصر اللہ کا راستہ کربلا کا راستہ ہے جو آج تک جاری ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید باقر زیدی نے کہا کہ فلسطین کاز پر لبنان کے مسلم و غیر مسلموں کی وحدت حسن نصر اللہ کا وہ کارنامہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ، قاسم سلیمانی کو شہید کر کے استعماری قوتوں نے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ اپنے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ حیدر عباس، علامہ صادق تقوی،علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،ڈاکٹر صابر ابو مریم،آئی ایس کے صدر حیدر مہدی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید