• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار رکنی مبینہ ڈکیت گینگ سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر پولیس نے چار رکنی مبینہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان الطاف نگر میں واقع خالی مکان میں موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے عرفان احمد، عبدالباسط، زکریامحمد اور سلمان فضل کو گرفتار کرکے غیر قانونی پسٹل،2 موٹر سائیکلز، 2موٹر سا ئیکلز کے چیچز اور مختلف پارٹس برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان چوری،چھینی گئی موٹرسائیکلز کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے ہیں،تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق جمالی پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اسد باری شدید زخمی ہوا ،ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ،تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے مبینہ اسٹریٹ کریمنل سمیر عرف عمو کو تین ہٹی چوک کے قریب کارروائی کرکے گرفتار کرکے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ، عزیز بھٹی پولیس نے لسٹڈ منشیات فروش انیس عبدالغنی کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم قبل از بھی پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، ایک اور کارروائی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے گٹکا ماوا فروش منور اللہ بخش کو گرفتار کرلیا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید