• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو نفاق کی بجائے اتفاق کی ضرورت ہے، پنجاب بار کونسل

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نےایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں مسائل کے حل کیلئے ایک میز پر بیٹھیں ، ملک کو آگے لے جانے کے لئے اگر کسی نئے معاہدے کی ضرورت ہے تو آپس میں اس پر مکالمہ کیا جائے کیونکہ اب پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کونفا ق کی بجائے اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے ،وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی سربلندی کیلئے کردار ادا کیا اور اس کیلئے جانوں کی قربانیاں بھی پیش کی ہیں ، حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اپنی تجاویز بھی مرتب کر رہے ہیں ۔ وکلا کسی کے آلہ کار نہیں بلکہ ہمیشہ آئین و قانون کیلئے نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ قربانیاں بھی دی ہیں، وکلاء رہنماؤں نے مشکل حالات میں ہمیشہ ملک کو سمت دی ہے۔
لاہور سے مزید