ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے معروف صنعت کار وشجاع آباد گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد اکرم کے برادر نسبتی اورسابق چیئرمین یونین کونسل ٹھٹھ گھلواں ملک منور اقبال کے والد حاجی اللہ بخش کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ اتوار کو یہاں حاجی محمد اکرم کی رہائشگاہ پر جا کر مرحوم حاجی اللہ بخش کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔دونوں رہنماوں نے مرحوم کے بلند درجات ،مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر پی سی جی اے کے سابق چیئرمین امان اللہ قریشی، میاں قیصر شبیر، میاں رحمان علی، سابق جنرل مینیجر میپکو میاں محمد علی بھٹی ،خواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی،محمد نعیم خان،ضیغم گیلانی سمیت دیگر معززین علاقہ وعمائدین بھی موجود تھے۔