• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں معروف صنعتکار سیٹھ گوہر اللّٰہ کیخلاف ایف آئی آر کا حکم

حیدرآباد(بیورورپورٹ) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے معروف صنعتکار وحیدرآباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سیٹھ گوہراللہ کے خلاف دھوکہ دہی،غیر قانونی طور پر فتح ٹیکسٹائل کے ملازم کو منیجر ظاہر کے اس کے نام پر گیس کا کنکشن لینے ،جعلی اسٹامپ پیپر پر اس کے نام سے حلف نامہ جمع کرانے پر ایف آئی آر درج کرکےکا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں فتح ٹیکسٹائل کے سابق ملازم محمد عمر کی جانب سے دفعہ 22 ، اے ،بی کے تحت دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ 2013 تا 2018 تک فتح ٹیکسٹائل میں بطور ہیلپر کے طور پر ملازم تھا۔دوران ملازمت 16 اپریل 2016 کو سوئی سدرن گیس کے عملے نے ایف آئی اے کے ہمراہ فیکٹری پر گیس چوری کی الزام میں چھاپہ مار کرگیس چوری کے الزام میں سائیٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید