• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّٰہ قتل کیس، بریت کے خلاف اپیلوں پر ٹرائل کورٹ سے پھر ریکارڈ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلوں پر ٹرائل کورٹ سے ایک مرتبہ پھر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا، سماعت کے دوران اپیل کندہ کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتا ہے ملزمان فوری سماعت کی درخواست دائر کردیتے ہیں،ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا ریکارڈ ٹرائل کورٹ واپس چلا جاتا ہے، 7 مفرور ملزمان چار پانچ سال بعد واپس آگئے ہیں سمجھ رہے ہیں جان بخشی ہو جائے گی ، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ کیا اپیل سماعت کے لیے منظور ہوچکی ہے۔ اپیل کندہ کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق نوٹس جاری کیئے تھے اور ریکارڈ طلب کیا تھا ، عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید