ملتان(سٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت ملتان کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے انٹامالوجسٹ فرحان مجید کے خلاف کارروائی، سی ای او ہیلتھ ملتان نے انٹامالوجسٹ پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کیلئے سفارشی لیٹر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کو بھجوا دیا،ٹی ایچ کیو شجاع آباد میں تعینات انٹامالوجسٹ فرحان مجید محکمے سے اجازت لیے بغیر امریکہ چلے گئے اور ایسا انہوں نے تیسری بار کیا ہے جب کہ نچلا عملہ بوگس حاضریاں لگاتا رہا،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر ریاض مستوئی نے فرحان مجید کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کیس سیکرٹری پرائمری ہیلتھ لاہور کو ارسال کردیا ہے۔