• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانجے کے قتل کیس میں گرفتار معروف بزنس مین کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بھانجے کے قتل کیس میں گرفتار معروف بزنس مین شیخ حمید کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی ہے، شیخ حمید کے وکلاکی جانب سے ضمانت کی درخواست دائرکی گئی ہے،واضح رہے کہ شیخ حمید کو لین دین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران بھانجے امان اللہ کو قتل کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، معروف صنعتکار اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں زیر حراست رہ چکے ہیں۔
ملتان سے مزید