• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی امیدوارساؤتھ ڈاکٹر الائنس کی سربراہی میں وفد کا نشتر 2 ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کمپین کے سلسلے میں ساؤتھ ڈاکٹر الائنس کے امیدوار برائے صدر ڈاکٹر نصرت بزدار کی سربراہی میں وفد نے نشتر 2 ہسپتال کا دورہ کیا ،جہاں کنسلٹنٹ، پی جی آر سمیت دیگر ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران نشتر 2 کے مسائل جن میں پی ایم ڈی سی ایکریڈیشن ، سی پی ایس پی ایکریڈیشن ،عملے کی کمی، پی جی آرز کی کمی، جبکہ ڈاکٹروں کی رہائش کے مسائل سمیت دیگر پر گفتگو ہوئی جبکہ ساؤتھ ڈاکٹر الائنس کے وفد میں شامل ڈاکٹر نصرت بزدار ڈاکٹر شہزاد ملانہ ، ڈاکٹر عالمگیر، ڈاکٹر عتیق, ڈاکٹر میاں محمد عمران ، ڈاکٹر ساجد رمضان اور دیگر نے یقین دہانی کروائی کہ اعلی حکام تک یہ مسائل پہنچائے گی ۔
ملتان سے مزید