• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15پر جھوٹی اطلاع دینے،ناجائز اسلحہ،منشیات فروشی پر9 افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر ) 15 پر جھوٹی اطلاع دینے،ناجائز اسلحہ رکھنے،منشیات فروشی کے الزام میں9 افراد کے خلاف مقدمات درج۔ لڑائی جھگڑوں کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ نیوملتان پولیس کو مدعیہ نے بتایا کہ شاہ نواز کے گھر کام کرتی ہوں مجھے اس کی بیوی شمیم مائی اور بیٹی رومیسہ نے مارا پیٹا اور تشد کا نشانہ بنایا ،زاہدہ بی بی نے بتایا کہ ملزم شہزاد کے گھر کمیٹی کی رقم لینے پہنچاتو ملزم نے گالم گلوچ کرتے ہوئے مارا پیٹا ،دولت گیٹ پولیس کو شاہینہ بی بی نے بتایا کہ ملزم صدیق نے دھمکیاں دی ،لوہاری گیٹ پولیس کو اظہر حسین نے بتایا کہ ملزمان رمضان ،حمزہ ،احمد علی نے مجھے اور میرے دوستوں کو پلاسٹک کے پائپ سے مارا پیٹا ،صدر شجاع آباد پولیس کو آمنہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان غلام حسین ،اسد دھان سے گھاس کاٹنے پر مارا اور کپڑے پھاڑ دیئے ،سٹی شجاع آباد پولیس کو مہرین شکور نے بتایا کہ ملزم عامر شہزاد نے مارپیٹ کرتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ کوتوالی پولیس کو غضنفر علی نے بتایا کہ ملزم کاشف نے میری بہن سعدیہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید