• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی یکم سے 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملک بھر کی طرح پورے جنوبیپنجاب میں یکم سے 7 اکتوبر ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی۔مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان حسان اخوانی نے کہا ہے کہ آج ملتان میں پل واصل چوک پر یکجہتی فلسطین کیمپ لگایا جائے گا 2 اکتوبر چونگی نمبر 14 پر،3 اکتوبر کو شیر شاہ روڈ،4 اکتوبر کو جان محمد چوک اور 6 اکتوبر کو گھنٹہ گھر چوک پر فلسطین کیمپ لگائے جائیں گے۔5 اکتوبر بروز ہفتہ جامع العلوم سبزہ زار میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید