ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے فاؤنڈنگ کنونشن میں دس قومی وصوبائی فیڈریشنز کے ادغام کے فاؤنڈنگ کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن ایشیا پیسیفک سنگاپور کے جنرل سیکرٹری شویا یوشیدا، سارک ٹریڈ کونسل کے جنرل سیکرٹری لکشمنت بسنت،ڈائریکٹر آئی ایل او برادر گیئر ٹونسٹول، صوبائی سیکرٹری محنت و انسانی وسائل نعیم غوث، ڈائریکٹر جنرل لیبر اینڈ مین پاورکلثوم حئی اور ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ملک طاہر جاوید سمیت دیگر اہم شخصیات کے علاوہ چاروں صوبوں اورفیڈریشن کے دستور کے تحت آٹھوں ریجنز کے ڈیلیگیٹس اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔