ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان کے عملے اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب،ملازمین نے ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لےکر کام شروع کر دیا، تفصیل کے مطابق ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے عملے نے سوموار کی صبح ہسپتال کے مرکزی دروازے پر ڈپٹی کمشنر ملتان کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد منگل کو ہڑتال کی کال دے رکھی تھی تاہم منگل کی صبح اے سی سٹی عبد السمیع شیخ دیگر افسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال پہنچے جہاں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر ہراج کی موجودگی میں ہسپتال کے تمام عملے سے مذاکرات کئے جس کے بعد ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال عملے نے ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لیکر کام شروع کر دیا۔