• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کی اسرائیل کیخلاف ریلی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب اور ضلع ملتان کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت و لبنان کے مجاہدین اسلام سے اظہار یکجہتی اور امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت کے لئے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، شیعہ عمائدین،ماتمی انجمنیں ، مومنین و مومنات اور بچوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی آخر میں دعائے امام زمانہ کی تلاوت علامہ غضنفر حیدری نے کی ۔
ملتان سے مزید