• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی صورتحال کی زمہ موجودہ نااہل حکومت ہے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکر، جمیل بوستان، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، ارشد اچکزئی، امین آغا، توقیر بھٹی اور ضیاء الحق نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دلدل میں پھنس چکا ہے، ملک میں لاقانونیت، کرپشن، دہشت گردی، بے روزگاری، مہنگائی اور لسانی نفرت میں گھر چکا ہے ۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت ہے ۔ قوم پرست جماعتیں چاہے وہ پشتون ہوں یا بلوچ وہ بھی مختلف گروپوں میں تقسیم ہیںجبکہ فیڈریشن کی خالق جماعت ایک درجن گروپوں میں تقسیم ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ داروں کو گرفتار اور ان سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جائےاور قرضے معاف کروانے والوں کو منظرعام پر لا جائے جبکہ بندکارخانوں، ریلوے، پی آئی اے، اسٹیل مل و دیگر محکموں کو ٹھیک کیا جائے۔دریںاثناء ایک اور بیان میں انہوں نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی بمباری سے شہید ہوگئے مگر افسوس پاکستان سمیت کسی اسلامی ملک نے اسلامی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز نہیں اٹھائی، ہمارے وزیراعظم صرف امریکی صدر کے ساتھ فوٹو سیشن تک محدود رہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے بیان میں مولانا محمد خان شیرانی، نواب ثناء اللہ زہری کی خوشدامن، میر اسرار زہری، نوابزادہ ظفر اللہ زہری اور صادق خان ادوزئی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
کوئٹہ سے مزید