• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے تاخیر سے استعفے پر ہنسی آرہی ہے، سکندر بخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ، بابر اعظم کو ورلڈکپ میں ہمارے آخری میچ کے فوری بعد ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ، تاخیر سے استعفے پر ہنسی آرہی ہے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا آخری میچ 16 جون کو تھا اور اس بات کو اب ساڑھے تین مہینے گزرچکے ہیں، بابر کو اب شرم آئی کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں لہٰذا قیادت سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ دریں اثنا جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیرز نے بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کو خوش آئند فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مبارک ہو، آپ بہت شاندار رہے ہیں، اب ٹیم کیلئے بہت زیادہ رنز کریں گے۔ جبکہفاسٹ بولر حسن علی نے اپنی وڈیو میں کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے، ہم نے بہت سی کامیابیاں اور یادیں ایک ساتھ دیکھی ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو کنگ کہہ کر مخاطب کیا ۔

اسپورٹس سے مزید