• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی لیگز پر توجہ، عثمان قادر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے، میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔ عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہ اب اپنی توجہ غیر ملکی لیگز پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید