• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ، رضوان و شاہین قیادت کی دوڑ سے باہر؟

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کی قیادت کے لئے تین مزید نام بھی سامنے آئے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا، ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سامنے آرہی ہیں، اس وقت تین گروپ فعال ہیں، بابر اعظم بھی اس حوالے سے پریشان تھے ،اس صورت حال میں پی سی بی کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کے لیے سامنے لانے کے بارے میں سوچ رکھتا ہے جس کا نام کسی تناز ع میں شامل نہیں ہے جس کے بعد سعود شکیل، فخرزمان اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، کپتان کو مکمل اختیارات بھی دئیے جائیں گے،جس میں غیرملکی کوچ کی مرضی بھی شامل ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید