کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین کے جعلی استعفی کیس میں نوٹس کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالتی بیلف موجودہ سکریٹری رانا مجاہد علی خان کی گرفتاری کیلئے ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹریٹ پہنچ گیا جہاں رانا مجاہد علی خان موجود نہیں تھے، میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈریشن کے عملے نے دروازہ بند کرلیا تھا جس کے بعد یلف واپس چلا گیا۔