• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹرز کو منفی تبصروں سے بچانے کیلئے اے آئی ٹول متعارف

دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی نے ورلڈکپ کے دوران خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے بچانے کیلئے اے آئی سوشل میڈیا ماڈریشن ٹول متعارف کرادیا۔ ٹول سوشل میڈیا چینلز پر نفرت انگیز تبصرے اور ہراساں کرنے جیسے زہریلے مواد کی نگرانی کرتا ہے، کرکٹ کمیونٹی کو نامناسب مواد سے بھی محفوظ رکھے گا۔ آئی سی سی ہیڈ آف ڈیجیٹل فن بریڈشا نے کہا کہ 60 سے زائد کھلاڑی اس سکیورٹی سروس ٹول کا حصہ بن چکی ہیں۔ اس متعلق جنوبی افریقی کرکٹر سینالو جافتا نے کہا کہ میچ کے بعد آپ کا فون کھولنے سے بدتر کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ میرے لیے یہ سکیورٹی بہت بڑی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید