• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھلیٹ شجر عباس کا انعامی رقم نہ ملنے پر ایچ ای سی کو خط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ایتھلیٹ شجر عباس نے انعامی رقم نہ ملنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔وکیل کی وساطت سے خط میںان کا کہنا ہے کہ اتنے سال گزرنے کے باوجود انعام کی رقم ادا نہیں کی ، عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا لیکن بار بار آفس بلا کر تذلیل کی جاتی ہے ۔2022 میں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن آئی ، جب کہ اب تک انعامی رقم نہیں ملی ، نیشنل چیمپئن شپ میں 100 اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ ہائر ایجوکیشن نے انعامی رقم ادا نہ کی تو عدالت سے رجوع کروں گا۔
اسپورٹس سے مزید