• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سکسز کرکٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فہیم اشرف ہانگ کانگ ورلڈ سکسز میں سات رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جو یکم سے تین نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اسکواڈ میں فہیم اشرف ( کپتان ) عامر یامین، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) اور شہاب خان شامل ہیں۔سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف ٹیم کے منیجر ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید