• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کپ، طیب طاہر، حسیب، عماد بٹ، عارف کی سنچریاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے پہلے روز غنی گلاس، اسٹیٹ بینک، سرکاری ٹی وی اور واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں طیب طاہر، حسیب اللہ عماد بٹ اور محمد عارف نے سنچریاں بنائیں ۔ غنی گلاس نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو کم روشنی کے سبب ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 19 رنزسے شکست دیدی۔ ایس این جی پی ایل نے 8 وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔ حسیب اللہ نے گیارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے128، عمیربن یوسف نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے ۔ عبید شاہ نے 48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ غنی گلاس نے جواب میں 3 وکٹوں پر 273 رنز بنائے۔ طیب طاہر نے بارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے128 رنز اسکور کیے ۔ انہوں نے حسین طلعت کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 180 رنز کا اضافہ کیا۔ حسین طلعت نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو 9 وکٹوں سے ہرا یا۔ ناکام ٹیم 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فیضان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ اسکور ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ محمد فیضان نے 84 رنز بنائے۔ سرکاری ٹی وی نے او جی ڈی سی کو کم روشنی کے سبب ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 320 رنز بنائے۔ عماد بٹ105، فہیم اشرف 88 اور جہانداد خان نے 51 رنز بنائے۔ او جی ڈی سی نے 250 رنز بنائے تھے۔ واپڈا نے کے آر ایل کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید