• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹم ساؤتھی نے نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

ولنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ان کی جگہ ٹام لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا ہے۔ وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے چارج لیں گے۔ ٹم ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی، 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا نتیجہ نہیں نکلا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید