لاہور(کرائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں سال کے دوران 19 لاکھ 06 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔ 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 08 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی۔