ملتان( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ،محمد اختر بٹ ،پرویز گجراور دیگر مقررین نے کہا کہ ملتان بھر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدرمحمد اختر بٹ نے کی ، ا س موقع پر ملک منیر ہانس ، ملک رمضان سیال،عبداللہ انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔