پشاور(وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چئیرمین حاجی محمداقبال کی قیادت میں صوبائ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ودیگر پر مشتمل وفد نے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر حاجی محمد اقبال نے مولانا فضل الرحمان کو وفاقی حکومت کی جانب سے ڈسکوز میں خالی اسامیوں پر 60فیصد کٹوتی اور محنت کشوں کو دبانے جیسے مزدور دشمن اور غیر آئینی فیصلے سمیت عرصہ دراز سے ڈسکوز میں خالی اسامیوں پر بھرتی میں غیر معمولی تاخیرسے آگاہ کیا۔مولانا نے وفد کو یقین دلایاکہ ڈسکوز کے غیور محنت کش اپنے آپکو تنہا نہ سمجھیں مشکل کی اس گھڑی میں ہماری جماعت انکی بھرپور ساتھ دیگی۔