تل ابیب ( نیوز ڈیسک)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے وقت اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو زیرِ زمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 13کے مطابق جیسے ہی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سرحد عبور کی سائرن بجنے لگے اور وزیراعظم نیتن یاہو اپنی کابینہ کے متعدد ارکان کے ساتھ زیر زمین بنکرز میں چھپ گئے تھے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کئی گھنٹوں تک زیر زمین بنکرز میں رہے یہاں تک کہ جب ایران نے حملہ مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ ایران کے بیان کے بعد وزیرِاعظم نیتن یاہو اور کابینہ کے ارکان کم از کم 4گھنٹے بعد زیر زمین پناہ گاہوں سے باہر نکلے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے جو بیان جاری کیا اس میں بھی وہ نہایت خوف زدہ تھے اور ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔