کوئٹہ /اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی21 حب میں 39پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا جبکہ کمیشن کے ایک رکن نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر ازسرنو پولنگ کرانے کی رائے دی ہے۔