اسلام آباد(رپورٹ: رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی ،سرکاری ٹی وی عطاء الحق قاسمی تقرری کیس کی سماعت کے دوران غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل بنچ نے بدھ کے روز مرکزی فیصلے پر عملدرآمد رکوانے کے حوالہ سے عطا الحق قاسمی، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی درخواستوں کی سماعت کی ،ان کے وکیل کاشف ملک نے کہا کہ مرکزی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں اور سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جا چکا ، جسٹس نعیم اختر افغان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ نظرثانی کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں ، فاضل عدلت نے فیصلے کی نقل طلب کرتے ہوئے حقائق کی تصدیق کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ،سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی