• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 20 کی افسر کمشنر سی ٹی او لاہور شبانہ عزیز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاکر ایڈمن پول میں تبادلہ کردیا گیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر ان لینڈ ریونیوسروس کی گریڈ 20کی افسر شبانہ عزیز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ایڈمن پول میں تبادلہ کر دیاگیا ، شبانہ عزیزکارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں بطور کمشنر آئی آر زون تھری تعینات تھیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق شبانہ عزیز کا بطور چیف ایڈمن پول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات کر دیاگیا ، انہیں فوری طور پر بغیر کسی تاخیر کے اپنے موجودہ عہدے کا چارج چھوڑنے اور نیا چارج سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید