کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سابق مئیر کراچی وسیم اختر کی بڑی بہن شمیم انور لندن میں انتقال کر گئی، ان کی عمر84سال تھی، وسیم اختر نے جنگ سے بات چیت میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھی،مرحومہ کے شوہر کا پہلا ہی انتقال ہوچکا ہے، ان کی تدفین لندن میں ہی کی جائے گی، مرحومہ نے تین صاحب زادوں اور تین صا حبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔