اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے چار افسران کو بد انتظامی کے الزامات پر ملازمت سے معطل کر دیا ، ریجنل ٹیکس آفس پشاور میں تعینات گریڈ 17کے دوسینئر آڈیٹرگوہر زمان اور مسٹر شاہد کو تین ماہ کےلیے معطل کر دیاگیا ہے، علاو ہ ازیں ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آبادمیں تعینات گریڈ 16کے انسپکٹر محمد مظہر حسین اور ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد میں تعینات گریڈ 16کے انسپکٹر رائے نود حیات کو سول سروس رولز ( ایفیشنسی و ڈسپلن ) کے تحت ملازمت سے تین ماہ کےلیےمعطل کر دیاگیاہے، ایف بی آر نے معطل کیے جانے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔