کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک لمٹیڈ (JSBL) نے 31دسمبر،2025ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیےنتائج کا اعلان کر دیا ، بینک کا قبل از ٹیکس منافع6.191ارب روپے رہا، فی حصص آمدنی (EPS) 1.36روپے رہی، جے ایس بینک لمٹیڈ نے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ، بینک کی مجموعی آمدنی میں اضافہ ریکارڈہوااور دیرپا معاشی قدر کی تعمیرپر بینک نے اپنی اسٹریٹجک توجہ برقرار رکھی۔ بینک کی مجموعی آمدنی بڑھ کر 40.313 ارب پاکستانی روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی حاصل کردہ آمدنی یعنی 38.644 ارب روپے کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔