• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام شمسی کے 6 سیارے 28 فروری کو ایک قطار میں جلوہ گر ہوں گے

لاہور(آئی این پی )سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ منتظر ہے۔نظام شمسی کے 6سیارے28فروری کو ایک قطار میں جلوہ گرہوں گے۔ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 28فروری کو چھ سیارے عطارد، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کی شاندار پلانیٹری پریڈ ہوگی، موسم صاف ہوا تو آسمان پردلکش نظارہ دیکھنا ممکن ہے، سورج غروب ہونے کے 30منٹ بعد یہ دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عطارد، زہرہ، زحل اور مشتری انسانی آنکھ سے جبکہ یورینس اور نیپچون کو دوربین یا ٹیلی سکوپ سے دیکھا جا سکے گا۔

ملک بھر سے سے مزید