کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کا مالی سال 2025میں اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 85.9ارب روپے خالص منافع ، فی حصص آمدن 40.4روپے رہی، آپریٹنگ اخراجات نمایاں طور پر کم ہو کر 124.8ارب روپے رہ گئے جو 2024ء میں 177.4 ارب روپے تھے،تفصیلات کے مطابق این بی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 24 فروری 2026ء کو منعقد ہوا جس میں 31 دسمبر 2025ء کو ختم ہوئے سال کے لیے آڈٹ شدہ سالانہ مالی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔