• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ونڈہ کراؤ، سکھ پاؤ سکیم‘ کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کا موضع جلہ آرائیں کا دورہ

ملتان ، لودھراں  (سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے’ونڈہ کراؤ، سکھ پاؤ سکیم‘ کا جائزہ لینے کیلئے موضع جلہ آرائیں کا دورہ کیا۔انہوں نے ونڈہ کیلئے موصول درخواستوں کا فیلڈ میں جاکر جائزہ لیا، فریقین سے موقع پر شنوائی کی اور حل کےلئے احکامات دیے، کپاس کی فصل کی فزیکل جانچ کیلئے کاٹن فارمز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس ہماری زراعت کا اہم جزو ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژن کو 945090 ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف دیا گیا۔ کسانوں سے براہ راست رابطہ کا مقصد کپاس کی کاشت کو فروغ دینا ہے۔ کپاس کسان کی خوشحالی مضبوط ملکی معیشت کی ضامن ہے۔کمشنر نے تحصیل دنیا پور چک ہمتہ، لودھراں کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی لودھراں عبدالروف مہر نے کہا کہ محکمہ زراعت ایکسٹینشن کے افسران، کپاس کے کاشتکاروں سے براہِ راست رابطہ میں ہیں۔کپاس کی فصل کو خصوصی طور پر نہری پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران، کاشت کار موجود تھے۔
ملتان سے مزید