• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیانت کے ملزم کی ضمانت خارج، پسند کی شادی پر ہراساں نہ کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشا نہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعدمنظور کرنے کا حکم دیا ہے۔مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون سعد یہ صابرکو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث دودکاندار ملزمان کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد منظور،بوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،خاتون کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید