• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ایکسین سمیت 3ملازمین کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایکسین سمیت 3ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایکسین صادق آباد ڈویژن محسن نذیر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر 2سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔ ایکسین صادق آبادڈویژن کے خلاف محکمانہ کاروائی بطور ایکسین کنسٹرکشن وہاڑی ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس پر کی گئی ہے۔ لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ/قائمقام ایس ڈی او جناح سب ڈویژن رحیم یار خان منوراحمد کی سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن صادق آبادتعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے جبکہ جنرل سیکشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے اسسٹنٹ محمد شاہ زیب کے خلاف الزامات ثابت ہونے پرایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔
ملتان سے مزید