• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے مانیٹرنگ نظام بہتر کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہترین تعلیمی خدمات مہیا کی جائیں، کالجز میں اساتذہ کی کاکردگی کو جانچنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے کوارڈی نیشن اور مانیٹرنگ نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے دوران ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے ڈائریکٹرز (کالجز) سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر سپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب سرفراز احمد،ایڈیشنل سیکرٹری عطالحق، ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعظم ,سیکرٹریٹ افسران لاہور اور جنوبی پنجاب، جنوبی پنجاب کے فیلڈ افسران ،پرنسپل صاحبان اجلاس میں شریک تھے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ جنوبی پنجاب کہ تمام کالجز جلد از جلد انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کریں اور انرولمنٹ کے حوالے سے تفصیلات محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو فراہم کریں ۔
ملتان سے مزید