• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی سموگ مہم ، وحدت کالونی میں سو سے زائد پودوں کی شجرکاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پلانٹ اے ٹری فار پاکستان اینٹی سموگ مہم جاری اس سلسلے میں وحدت کالونی میں سو سے زائد پودوں کی شجرکاری کی گئی جن میں پلکن،جامن اور چاندنی کے پود ے شامل ہیں۔کمشنر ملتان مریم خان،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے پودے لگائے۔ کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیئے شجرکاری نا گزیر ہے معاشرے کے ہر فرد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے شجرکاری نا گزیر ہے معاشرے کے ہر فرد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے شجرکاری مہم کا حصہ بن کر موئثر شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔
ملتان سے مزید